مقبوضہ کشمیر:ہائی کورٹ کی طرف سے 8کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قرار
سرینگر 11نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے 8کشمیریوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انکی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
ہائی کورٹ کے جج جسٹس موکشہ کھجوریہ کاظمی نے وقار احمدگنائی ،زاہد احمد لون اور گلزار احمد وانی کے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انکی فوری رہا ئی کا حکم دیا ۔ہائی کورٹ کے ایک اور جج جسٹس ایم اے چودھری نے رمیز راجہ، محمد رفیق راتھر، شاہ جہاں پنڈت اور دانش مقبول شیخ کی غیر قانونی نظر بندی کوکالعدم قراردیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جنہیں بالترتیب 18 اکتوبر 2021، 29جنوری 2022اور 9دسمبر 2021کو پلوامہ اور سرینگر کے متعلقہ ضلعی مجسٹریٹس کے احکامات پر گرفتار کیاگیاتھا۔جسٹس سنجے دھر پر مشتمل ہائی کورٹ کے ایک بنچ نے 9نومبر 2021کو گرفتار کئے گئے محمد شفیع بٹ کی غیر قانونی نظر بندی کوکالعدم دیا۔