بہار اسمبلی میں مسلسل تیسرے دن بھی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف اپوزیشن کی زبردست ہنگامہ آرائی
پٹنہ28جون 28جون(کے ایم ایس)
آج بھارتی ریاست بہار کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے تیسرے دن مودی حکومت کی فوج میں بھرتیوں کی اسکیم ‘اگنی پتھ’پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور حکومت سے یہ اسکیم منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جیسے ہی ایوان کی کارروائی 11بجے شروع ہوئی تو اپوزیشن نے اگنی پتھ اسکیم کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان کے اندر اور باہر شدیدنعرے بازی کی۔ اپوزیشن نے ‘نریندر مودی ملک بیچنا بند کرو’ کے نعرے بھی لگائے۔ بھارت میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر بھی مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور ایوان کی کارروائی کو معطل کر دیا۔
ادھر اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے سے قبل حزب اختلاف کی جماعتوں کے تمام ارکان نے ہاتھوں میں پوسٹر اور پلے کارڈز اٹھا کراگنی پتھ اسکیم کے خلاف ایوان کے باہر زبردست احتجاج کیا ۔ یم ایل ایز نے اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو طلبا اور نوجوانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ مودی حکومت ملک کو کمزور کررہی ہے ۔