بھارت
بھارت میں کوروناوائرس کے 16,935نئے مریض، 51اموات
نئی دہلی18جولائی (کے ایم ایس)بھارت میں کورونا وبا ایک بارپھر تیزی سے پھیل رہی ہے اور ایک دن میں کورونا وائرس کے 16,935نئے مریض سامنے آئے ہیں جس سے کورنا وبا سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد 4,37,67,534ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں کورونا وبا کے فعال کیسوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1,44,264ہو گئی ہے۔بھارتی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وبا سے 51اموات ہوئی ہیں جس سے ملک میں وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5,25,760تک پہنچ گئی ہے۔