مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنماﺅں کا عابد حسین کو 23ویں یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت

سرینگر 18 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپیپلز مومنٹ کے وائس چیئرمین عبدلمجید ملک ، پیرپنجال فریڈم مومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران اور جموں وکشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے کنوینر خالد شبیر نے حریت رہنما محمد قاسم المعروف عابد حسین کو ان کے 23ویں یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماﺅںنے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ عابد حسین ستمبر 1998میں آج ہی کے دن بھاگواہ ڈوڈہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ وہ ایک بہادر اورنڈر حریت پسند تھے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے عابد حسین کو زیر کرنے کیلئے ا±ن کے اہلخانہ پر بے پناہ مظالم ڈھائے ، رشتہ داروں کو پابند سلاسل کیا یہاں تک کہ ان کے گھر کو بھی نذرآتش کردیا۔ جس کی بعد ان کے اہلخانہ اپنے بھائی کے گھرپر رہائش پذیر ہوئے۔ بھارتی فوج کا ان مظالم سے بھی جی نہیں بھر اتو 28جون 1998 کو رات کے اندھیرے میں گھر میں گھس کراندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں عابد حسین کے بھائی محمدحسین بٹ،بھابی سکینہ بیگم،بھتیجی سیمہ بانو اوردوسری بھابھی سلیمہ بیگم شہید ہوگئی ۔اس قتل عام میں صرف چھ سال کاایک بچہ زندہ بچ گیا جو گھرمیں موجود نہیں تھا۔یہ بچہ اب اس خاندان کا واحد وارث ہے۔ عابد حسین نے تحریک آزادی جموں و کشمیر کے لئے نہ صرف اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا بلکہ اپنے گھر والوں کی بھی قربانی دی جوتحریک آزادی جموں و کشمیر کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔ حریت رہنماﺅں نے کہاکہ شہداءکی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گے اور جدوجہد آزادی اور شہداءکے مشن کو ہر صورت میں اس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button