مقبوضہ جموں و کشمیر

تنازعہ کشمیر نے جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی کو یرغمال بنا رکھا ہے، دیویندر سنگھ

a92d96f7-9d9c-48fe-ac84-b3e0fe7a6ca9جموں، 29 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی طور زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر نے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو یرغمال بنا رکھا ہے اور اس کا جلد از جلد حل خطے میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیںکھول سکتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے جموں کے علاقے سیری میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی تنازعہ کے حل میں بے جا تاخیر کا باعث بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کے دو فریقوں پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام نے ہمیشہ تعمیری اور بامعنی بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے لیکن بدقسمتی سے بھارتی ہٹ دھرمی اسکے حل میں بنیادی رکاوٹ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں اپنے غیر قانونی اقدامات ، کشمیریوں کو طاقت سے محروم کرنے کی کوششوں اور متنازعہ خطے میں جی۔20ملکوں کی کانفرنس کے انعقاد سے کچھ حاصل نہیں ہوگا لہذا اسے چاہیے کہ جموں وکشمیر کے زمینی حقائق تسلیم کر کے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button