مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں دو لاشیں پراسرارحالات میں برآمد
جموں21نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دو مختلف اضلاع سے دو لاشیں پھانسی پر لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہیں۔
27سالہ مدن لال کی لاش ضلع ادھم پور کے علاقے پاتھی میں اس کے رہائشی مکان میں پراسرار حالت میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کی موت پراسرار حالت میں ہوئی ہے اور موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال ادھم پور بھیج دیا گیا۔
دریں اثناء ضلع پلوامہ کے ایک 46سالہ کاروباری شخص منظور وانی کی لاش جموں شہر کے مضافاتی علاقے باغ بہو میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے۔