مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی پولیس نے پانچ نوجوان گرفتار کر لیے

سرینگر 30 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج سوپور اور سری نگر کے علاقوں سے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے تین نوجوانوں راشد مشتاق گنائی، عامر شفقت میر اور طاہر نثار شیخ کو ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور جبکہ دو نوجوانوں نوید شفیع وانی اور فیضان رشید تیلی کو سرینگر سے گرفتار کیا۔
پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی حراست کو جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں مجاہد تنظیموں کے کارکن قرار دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button