مقبوضہ جموں و کشمیر

عوام فرقہ پرست بی جے پی عناصر کا تعاقب کر کے انہیں معاثرے سے نکال باہر کریں، وزیر اعلیٰ تلنگانہ

تلنگانہ 26اگست( کے ایم ایس) بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راﺅ نے بی جے پی رہنماﺅں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مذہبی جنونیوں اور فرقہ پرست عناصر کا تعاقب کر کے انہیں معاشرے سے نکال باہر کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تلنگانہ راشٹرا سمیتی سے وابستہ چندر شیکھر راﺅ نے رنگا دیڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں ہمارے اتحاد ، بھائی چارہ اور امن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، انکا مقصد ترقی اور فلاح و بہبود کو روکنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کے مفاد پرست اور گھٹیا عناصر سے ہمیں چوکس رہنا ہے اور انہیں مار بھگانا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معاشرے میں مذہبی بنیادوں پر تفریق ہر کسی کے لیے نقصان دہ ہے ، معاثرہ محبت ، بھائی چارہ اور ایک دوسرے کے احترام کے ساتھ ترقی کر سکتا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button