جموں
ہندوتوا لیڈروں کے گستاخانہ تبصروں کیخلاف تقریر پر کشمیری نوجوان گرفتار
جموں 05جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے ضلع ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتارکر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عادل غفور کو بھارتی پولیس نے9جون کو جامع مسجد بھدرواہ میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ہندوانتہاپسند لیڈروں کے توہین آمیز بیانات کے خلاف تقریر اور علاقے میں ایک احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے پر کالے قانو ن کے تحت گرفتار کیاہے ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف ڈوڈہ عبدالقیوم نے میڈیا کو بتایاہے کہ عادل غفور پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے جموںکی کوٹ بھلوال جیل بھیج دیا گیا ہے۔