جموں
پونچھ : بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کے میجر سمیت 3 اہلکار زخمی
جموں29 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زہر قبضہ جموں و کشمیر میں آج جموں خطے کے ضع پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک میجر سمیت تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ضلع کے علاقے کرشنا گھاٹی میں کنٹرول لائن کے ساتھ معمول کی گشت کے دوران ایک فوجی غلطی سے بارودی سرنگ پر چڑھ گیا۔انہوں نے کہاکہ دھماکے میں میجر گرونگ، نائب صوبیدار دلبیر اور حوالدار Hukum زخمی ہوئے جنہیں ادھمپور کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، بھارتی فوجیوں نے ایک ادھیڑ عمر پاکستانی باشندے کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ضلع راجوری میں نادانستہ طور پر کنٹرولائن عبور کر گیا۔
آزاد جموں و کشمیر کے علاقے کوٹلی کے رہائشی 55 سالہ شخص محمود علی کو بھارتی فوج نے ترکنڈی کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔