مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈی جی پی کشمیر کا بی جے پی سے وابستہ نوجوان کی گرفتاری کا اعتراف

جموں 05جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ جموں سے حراست میں لیاگیا نوجوان طالب حسین شاہ ہندوتوا بی جے پی پارٹی سے وابستہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے ضلع ریاسی کے علاقے مہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالب حسین خود کو صحافی ظاہر کر رہا تھا۔سوشل میڈیا پر ایسی تصویریں بھی سامنے آئی ہیں جن میں نوجوانوں کوبی جے پی لیڈروں کے ساتھ دکھایا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک تصویرمیں جموں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈر رویندر راعنانوجوان کو گلدستہ اور ایک خط پیش کر رہے ہیں اور اسے جموں خطے میں بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کے آئی ٹی اور سوشل میڈیا کے انچارج کا عہدہ سونپ رہے ہیں ۔ڈی جی پی نے کہا کہ وہ گرفتار ہونے والا پہلا صحافی نہیں ہے ، ہم نے ماضی میں بھی بہت سے صحافیوں کو گرفتار کیا ہے اور مستقبل میں بھی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button