مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنماﺅں کی چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی

حریت رہنماﺅں کی چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانیاسلا آباد 19 دسمبر(کے ایم ایس) جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدالمجید ملک، جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران اور جموں کشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے کنوینر خالد شبیر نے تحریک آزادی جموں وکشمیر کے ممتاز رہنما اور آل جموںو کشمیر مسلم کانفرنس کے بانی رہنما چوہدری غلام عباس کی 54 ویںبرسی پران کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق تینوں رہنماﺅں نے چوہدری غلام عباس کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیاکہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی آزادی کے ان کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ حریت رہنماو¿ں نے کہاکہ چوہدری غلام عباس ایک تحریک کا نام ہے اور ان کے مشن کو پورا کرنا پوری ریاست جموںو کشمیر کے عوام کا فرض ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورت حال کو مدنظررکھتے ہوئے تمام کشمیری قیادت کو متحدہو کرتحریک آزادی کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم قائد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہمیںان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button