مقبوضہ جموں و کشمیر
کشتواڑ : حملے میں تین بھارتی فوجی زخمی
جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتوار میں ایک حملے میں بھارتی فوج کے تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کے دور دراز کے جنگلاتی علاقے میں آج دوپہر کے وقت تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔ اس دوران ایک حملے میں تین فوجی زخمی ہوئے ۔
آپریشن میں حصہ لینے والی بھارتی فوج کی وائٹ نائٹ کو ر نے حملے میں تین فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں فوج اور پولیس کی مزید کمک طلب کی گئی ہے اور آپریشن بدستور جاری ہے۔







