مقبوضہ جموں و کشمیر

میں صدر کے عہدے کے لئے حزب اختلاف کا امیدوار نہیں بن سکتا: فاروق عبداللہ

 

FAROOQ

سرینگر 18جون(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ وہ بھارت کے صدر کے عہدے کے لیے حزب اختلاف کے مشترکہ امیدوار نہیں بن سکتے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے صدر کے عہدے کے لئے حزب اختلاف کے مشترکہ امیدوار کے طور پر ان کانام تجویزکیاتھا۔ فاروق عبداللہ نے کہاکہ اس وقت جموں و کشمیر میں ان کی زیادہ ضرورت ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں مثبت شراکت داری کے منتظر ہیں اور اپوزیشن کے متفقہ امیدوار کی حمایت کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button