مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: اسلام آباد ،کولگا م اضلاع میں ”سی آئی کے“ کے چھاپے
سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے اسلام آباد اور کولگام اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کے ”کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر “ (سی آئی کے) ونگ کی ٹیموں نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جیل مٹن کے علاوہ کولگام کے سونی گام اور چولگام علاقوں میں کئی گھروں پر چھاپے مارے۔ آخری اطلاعات تک چھاپوںکا سلسلہ جاری تھا۔
یاد رہے کہ بھارتی فورسز اور بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں نے مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروئیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیاہے جسکا مقصد کشمیریوں کو تحریک آزادی سے وابستگی پر سزا دینا اور انہیں ڈرانا دھمکانا ہے۔