مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے نریندرمودی کا خطاب عالمی ادارے کی توہین ہے: پاسبان حریت

مظفرآباد20 ستمبر (کے ایم ایس) پاسبان حریت جموں وکشمیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی کے مجوزہ خطاب کو عالمی ادارے اور انسانیت کی توہین قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میںکہا کہ جو شخص اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ ریاست جموںو کشمیر میں اپنا حق مانگنے والے شہریوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کررہا ہو اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی اصولوں کو یکسر نظر انداز کرکے ریاست کا تشخص مٹانے ، نوجوانوں کو قتل کرنے اور نہتے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق پامال کرنے کا ذمہ دار ہو ایسے شخص کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب انسانیت کی توہین ہے۔ عزیر غزالی نے کہاکہ نریندرہ مودی کی حکومت بھارت میں کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی اور انسانی حقوق پامال کررہی ہے اور پورے بھارت میں سکھوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف متعصبانہ کاروائیاں کررہی ہے۔ ان حالات میں اقوام متحدہ سے مودی کا خطاب جنوبی ایشیا کے کروڑوں لوگوں کیلئے حیران کن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جرائم کے لئے مودی حکومت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ 25 ستمبر کو مودی کے خطاب کیخلاف آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور دیگر ضلعی ہیڈکوارٹرزپر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے آزاد جموںوکشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارت اور مودی کیخلاف احتجاج میں شرکت کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button