مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی وزارت دفاع فوج کے لیے118جنگی ٹینک” ارجن اے کے ون اے“ خریدے گی

 

نئی دہلی24ستمبر ( کے ایم ایس )
بھارتی وزارت دفاع فوج کے لئے نئی صلاحیتوں سے لیس 118 اہم جنگی ٹینک ارجن اے کے ون اے خریدے گی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ ٹینک وزارت دفاع کے ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے تیار کئے ہیں۔ ان میں اس کے پچھلے ایڈیشن ایم کے۔ون اے کے مقابلہ میں 72 نئی خصوصیات ہیں ۔ خبر رساں ادارے ”ساوتھ ایشین وائر“ کی ایک خبر میں کہا گیا کہ بھارتی وزارت کا کہنا ہے کہ کہ اس آرڈر سے ملک کی 200 کمپنیوں کو ہیوی وہیکلس فیکٹری ایچ وی ایف کے ساتھ کام کرنے کے مواقع ملیں گے اور ملازمتوں کے 8000 نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button