مقبوضہ جموں و کشمیر

امیت شاہ کے نمائشی جلسے میں شرکت نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کی دھمکی

سرینگر 04اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلم لیگ جموں وکشمیر نے کہاہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے کے سلسلے میں قابض حکام نے ا سکولوں کے اساتذہ اور دوسرے سرکاری ملازمین کو حکم دیا ہے کہ وہ کل بارہ مولہ میں ہونے والے نمائشی جلسے میں اپنی شرکت کی یقینی بنائیں۔
مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ شرکت نہ کرنے والوں کو ملازمت سے برطرف کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ بارہ مولہ اور کپوارہ اضلاع کی سومو اور دوسری مسافر گاڑیوں کے مالکان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ہر علاقے میں اپنی گاڑیوں کو دستیاب رکھیں تاکہ نام نہاد جلسے میں ملازمین کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی حکومت محکمہ سماجی بہبود کے شعبہ آنگن واڑی میں کام کرنے والی خواتین کارکنوں ،ا سکولوں کے اساتذہ اوردیگر سرکاری ملازمین کو جمع کرکے اسے عوامی جلسہ قرار دینے کی کوشش کررہی ہے تاکہ عالمی برادری کو گمراہ کر کے یہ باور کرایا جائے کہ کشمیری عوام بھارتی حکومت سے خوش ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام اس نام نہاد جلسے سے بالکل لاتعلق ہیں جنہیں امیت شاہ کے دورے سے قبل ہی مکمل طورپرمحصور بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button