ڈوڈہ:گستاخانہ مواد کیخلاف زبردست احتجاج ،انٹرنیٹ، موبائل فون سروسز بند
حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ کی توہین آمیز واقعے کی مذمت
جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ ہمیں ایک ہندوتوا کارکن کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کیے جانے کے خلاف زبردست مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈوڈہ شہر اور ضلع کے علاقے بھدرواہ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہندوتوا تنظیم کے ایک مقامی کارکن نے قرآن کریم کے متعلق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مود اپ لوڈ کیا۔ مظاہرین نے مجرم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میںصورتحال کشیدہ ہے اور انتظامیہ نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے بڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔بدھدرواہ میں مسلمانوں نے توہین آمیز کارروائی کے خلاف ہڑتال بھی کی اور دکانیں بند رکھیں۔
دریں اثنا انتظامیہ نے مظاہروںکو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے ڈوڈہ شہر اور کشتواڑ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔
دریں اثنا، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ نے ڈوڈہ میں ہندو توا کارکن کیطرف سے قرآن پاک کی توہین کی شدید مذمت کی ہے۔
حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک بیان میںکہا کہ اس طرح کے گھناو¿نے واقعات بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھارتی حکومت کی جاری مسلم مخالف پالیسیوں کا حصہ ہیں۔انہوںنے کہایہ واقعہ مقبوضہ جموںکشمیرمیںفرقہ وارانہ بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہچانے کی ایک دانستہ کوشش ہے۔






