یوم دفاع پاکستان پر مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پوسٹرچسپاں
سرینگر 06ستمبر (کے ایم ایس) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہدکی غیر متزلزل پاکستانی حمایت کو سراہاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پوسٹر متلاشیان آزادی کشمیر اور جموں و کشمیر سوشل یوتھ فورم سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پرچسپاں کیے گئے ہیں۔پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ پاک فوج مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔پوسٹروں میں کہاگیاہے کہ پاکستان کے بہادر بیٹے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرکے بھائیوںکونہ ماضی میں تنہا چھوڑا اور نہ آئندہ ایسا کریں گے۔ پوسٹروں میں کہاگیاکہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کو بھارت کے ناجائز قبضے سے آزاد کرایا جائے گا اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق ملیں گے۔ادھر لوگوں نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم بھی لہرائے۔