مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجی بیگناہ کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہے ہیں، یوسف نقاش

سرینگر 22اکتوبر ( کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران بیگناہ کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہے ہیں۔
محمد یوسف نقاش نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں اقلیتی طبقے سے وابستہ شہریوں کے حالیہ قتل کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی بہیمانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اسکی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔انہوں نے عالمی برادری کی توجہ جعلی مقابلوں کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ بھارت حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے بیگناہ کشمیری نوجوانوں کو قتل کررہا ہے۔ محمد یوسف نقاش نے کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت تنظیموں کی طرف سے 27اکتوبر کو مکمل ہڑتال کی کال کی حمایت کی۔ بھارت نے 27اکتوبر1947کو تقسیم برصغیر کے منصوبے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیریوں کی خواہشات کے منافی سرینگر کے ہوائی اڈے پر اپنی فوج اتار کر جموں وکشمیر قبضہ جما لیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button