مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:کل جماعتی حریت کانفرنس کی طر ف سے کشمیریوں کے قتل عام کی تازہ لہر کی مذمت

سرینگر12جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی تازہ لہر کی مذمت کی ہے اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی بند کرائے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے۔
ادھر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پوسٹروں میں 13 جولائی 1931کے شہدا اور جموں وکشمیر کے دیگر شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ 13جولائی کے شہدا کی برسی کے موقع پر کل مکمل ہڑتال کریں۔پوسٹروں میں شہدا کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ پوسٹروں میں کشمیری شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دینے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button