مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کا فروری کو ماہ مقبول بٹ کے طور پر منانے کا اعلان

سرینگر06 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے فروری کو ” ماہ محمد مقبول بٹ اور محمد یاسین ملک کی رہائی مہم“ کے مہینے کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جے کے ایل ایف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پارٹی محمد مقبول بٹ کا 39واں اور محمد افضل گورو کا 10واں یوم شہادت قابل ستائش انداز میں منائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ ان عظیم شہداءکی یاد میں مقبوضہ جموںوکشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی جبکہ آزاد جموں و کشمیر اور پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، سیمینارز اور دیگر پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔بیان میں مقبول بٹ کو کشمیری عوام کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ مذکورہ پروگراموں کے دوران محمد مقبول بٹ اور محمدافضل گورو کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
بھارت نے تحریک آزادی کشمیر میں سرگرم کردارادا کرنے پر محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984ءجبکہ محمد افضل گورو کو 9فروری 2013ءکو کونئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں تختہ دار پر چڑھا کر ان کی میتوں کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button