مقبوضہ جموں و کشمیر

قومی علامت کی نقاب کشائی سے قبل پوجا کرنے پر نریندر مودی پر کڑی تنقید

نئی دلی 12جولائی (کے ایم ایس )
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامارکسسٹ نے قومی علامت کی نقاب کشائی سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پوجا کرنے پرکڑی تنقید کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی پی آئی ایم نے ایک بیان میںکہا ہے کہ بھارت آئین کے مطابق ایک سیکولر ملک ہے اور وہ ریاستی امور میں کسی عقیدے یامذہب کی چھاپ کی کوئی اجازت نہیں ہے ۔مودی نے پیر کے روز پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی چھت پر نصب کی گئی قومی علامت کی نقاب کشائی کی تھی۔ اس کی نقاب کشائی پوجا کے بعد کی گئی تھی ۔سی پی آئی ایم نے کہا کہ قومی علامت کی نقاب کشائی ملک کے آئین کی صریح خلاف ورزی ہے۔”آئین واضح طور پر ہماری جمہوریت کے تین ستونوںکو الگ کرتا ہے – ایگزیکٹو، مقننہ اور عدلیہ۔ نقاب کشائی کی تقریب سے پہلے پوجا کرنے پر مودی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے سی پی آئی-ایم نے کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں ریاست کو غیر جانبدار رہنا چاہیے۔یہ علامت عمارت کی چھت پر نصب کی گئی ہے جو 6.5میٹر اونچی اورکانسی سے بنی ہوئی ہے اور اس کا وزن 9,500 کلوگرام ہے۔ اسے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے اوپر نصب کیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button