مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر:بھارتی حکومت سے وقف ترمیمی بل فوری طور واپس لینے کا مطالبہ
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں متحدہ مجلس علماء(ایم ایم یو) اور مسلم پرسنل لا بورڈ (ایم پی ایل بی) نے بھارتی حکومت کے مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024 کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ جموںوکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام کی زیر صدارت اجلاس میں وقف ترمیمی بل کو مسلم دشمن قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت وقف املاک کو ہرگز نشانہ نہیں بنا سکتی ۔ اجلاس کے شرکا نے بل فوری طور پر واپس کا مطالبہ کیا۔
اجلا س میں کشمیری مسلمانوں کو در پیش مسائل ومشکلات پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ فاروق کی گھر میں نظر بندی پر بھی اظہار تشویش کیا گیا۔