مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: کپواڑہ میں بھارتی فوجی ہلاک ،دو زخمی

 

سرینگر20 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع کپواڑہ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اوردو زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی ضلع کے علاقے لولاب میں ہلاک ہوگیا۔ قابض حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا فوجی لاسی پورہ سڑک پرتعینات روڈ اوپننگ پارٹی کا حصہ تھا۔قابض حکام نے اسے عسکریت پسندوں کا حملہ قرار د دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی تصدیق کا انتظار ہے کہ آیا یہ آپسی تصادم کا معاملہ ہے یا موت کی کوئی اور وجہ ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ علاقے میں گولیاں چلنے کی آواز سنی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button