مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتیہ سکھ سنگھٹن کی طرف سے نئی دلی پر جاری احتجاجی مظاہروں میں تیزی لانے پر زور

نئی دلی 20ستمبر (کے ایم ایس )
بھارتیہ سِکھ سنگٹھن کے سربراہ جسبیر سنگھ وِرک نے بھارت میں متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف دارلحکومت نئی دلی کی سرحدوں پر جاری کسانوں کے احتجاجی مظاہروں میں تیزی لانے پر زوردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسبیر سنگھ وِرک نے27 ستمبر کو ‘بھارت بند’ کے اعلان سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلی کی سرحدوں پر کسانوں کی طاقت پھر سے بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ بھارتی حکومت پر دبائو بڑھایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ”خواتین نے اب تک کسان تحریک میں سرگرم کردار نبھایا ہے اور وہ تحریک کی ریڑھ ہیں۔ اب مزید لوگوں کو تحریک میں شامل ہونا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ خراب موسم میں کسانوں کی جہد مسلسل اور بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے دوران شہید ہونے والے کسانوںکی قربانیوں لورائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔جسبیر سنگھ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں دلی کی سرحدوں پر پہنچیں اور 27تاریخ کو ”بھارت بند”کوکامیاب بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ ”ہم نے مظفر نگر میں حال ہی میں کسان مہاپنچایت کی مکمل حمایت کی اور اب ہم چاہتے ہیں کہ 27ستمبر کو ‘بھارت بند’ بھی کامیاب ہو۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button