مقبوضہ جموں و کشمیر

اوڑی میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی مسلسل جاری ،موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل

سرینگر21 ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے آج مسلسل تیسرے د ن بھی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ آج مسلسل دوسرے دن بھی علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے اتوار کو اوڑی کے ایک بڑے علاقے کامحاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی جس کے بعد پیر کے رو ز قابض انتظامیہ نے اوڑی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کو بھی معطل کردیاتھا۔ ہندوستان ٹائمز کی اطلاعات کے مطابق علاقے میں بھارتی فوجی کارروائی منگل کو بھی مسلسل جاری رہی ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button