مقبوضہ جموں و کشمیر
کے ڈی اے نے کل لداخ میں ہڑتال کی کال کا اعادہ کیا
لہہ 12 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خطہ لداخ میں کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) نے کل لداخ میں مکمل ہڑتال کی کال کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لہہ ایپکس کمیٹی اور کے ڈی اے نے ہڑتال کی کال دی ہے جنہوں نے لداخ کو ریاست کا درجہ دینے، آئینی تحفظ فراہم کرنے اورلہہ اورکرگل کے لیے الگ الگ پارلیمانی نشست قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کے ڈی اے رہنماو¿ں نے کرگل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ہڑتال کی کال کا اعادہ کیا۔ہڑتال کی کال اس لیے دی گئی ہے کیونکہ بھارتی وزارت داخلہ نے نہ تولہہ ایپکس کمیٹی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس کو مذاکرات کی دعوت دی اور نہ ہی مذاکرات کے لیے کوئی کمیٹی قائم کی ہے۔