مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دلی :سنیوکت کسان مورچہ نے مودی حکومت کی قائم کردہ ” ایم ایس پی “ کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیا

نئی دلی17 جولائی (کے ایم ایس)بھارت میں چالیس سے زائد کسان تنظیموں کی نمائندہ جماعت”سنیوکت کسان مورچہ “ نے مودی حکومت کی طرف سے ایم ایس پی ( منمیم سپورٹ پرائس) کے حوالے سے قائم کر دہ کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سنیوکت کسان مورچہ نے ایک بیان میں کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک حکومت اس کمیٹی کے دائرہ اختیار کو راضح نہیں کرتی اس وقت تک بات چیت کیلئے کسی نمائندے کو نامزد کرنے کاکوئی فائدہ نہیں ہے۔ کسان سنگھرش سمیتی کے جنرل سیکرٹری حنان ملا نے بھی ایک بیان میں کہا کہ یہ کمیٹی تماشا کے سوا کچھ نہیں ہے۔ پنجاب کی کرانتی کاری کسان یونین کے ڈاکٹر درشن پال نے کہا کہ دراصل مودی حکومت کسانوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس نے کمیٹی تشکیل دیکر ان مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے جو اس وقت کسانوں کو درپیش ہیں۔ سیاسی مبصرین بھی مودی حکومت کی طرف سے قائم کردہ مزکورہ کمیٹی کو گجرات ، راجستھان اورتلنگانہ میں کسان برادری کو لبھانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں جہاں اگلے برس اسمبلی انتخابات کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button