مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی لداخ میں ضمنی انتخاب ہار گئی

لیہہ 17 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) لداخ کے علاقے میں” لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ“ کے ضمنی انتخاب میں کانگریس سے واضح فرق سے ہار گئی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لہہ کے تمس گام حلقے میں کانگریس امیدوار تاشی ٹنڈوپ نے بی جے پی کے دورجے نمگیال کو 273 ووٹوں سے شکست دی ہے۔ کانگریس امیدوار نے 861 ووٹ حاصل کیے جبکہ بی جے پی کے امیدوار نے 588 ووٹ لیے۔
دریں اثنا، کانگریس ہائی کمان نے اس کے لیہہ یونٹ کو جیت پر مبارکباد دی اور غلام نبی آزاد پر طنز کیا جو حال ہی میں کانگریس سے الگ ہو گئے ہیں۔
کانگریس رہنما جیرام رمیش نے ٹویٹ کیا”مودی، امیت شاہ اور آزاد کے لیے یہ کچھ بریکنگ نیوز ہے ، لداخ ہل کونسل کے تمس گام ضمنی انتخاب میں کانگریس پارٹی نے بی جے پی کو واضح فرق سے شکست دی ہے۔ لداخ ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کو مبارک ہو“ ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button