مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت سے پاکستان آنے والے مسافروں کی کورونا وبا سے متعلق سخت نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد 22جولائی(کے ایم ایس )
بھارت سے پاکستان آنے والے مسافروں کی کورونا وبا سے متعلق سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت صحت نے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کو ہدایات جاری کردیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے بھارت کے ساتھ تمام داخلی راستوں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں کورونا کے سب ویریئنٹ اومیکرون کے کیسز میں اچانک تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔عبدالقادر نے کہاکہ واہگہ سرحد اور کرتارپور پر سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے آنے والے مسافروں کی ہوائی اڈوں پر بھی سخت نگرانی ہوگی۔بھارت سے پاکستان آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزارت صحت نے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کو اس سلسلے میںہدایات جاری کردی

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button