مقبوضہ جموں و کشمیر

گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے کشمیری طلباء پر تشدد کے واقعے کی شدید مذمت

سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گوردوارہ پربندھک کمیٹی ضلع بارہمولہ نے بھارتی ریاست پنجاب کی دیش بھگت یونیورسٹی میں کشمیری طلبا کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار پرمجیت سنگھ نے ایک بیان میں اس واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جس میں 22طالبات سمیت 25طلبہ زخمی ہوگئے تھے ۔ انہوں نے تمام طلبا کی سلامت اور حفاظت یقینی بنانے پر زوردیا۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کی طرف سے کشمیری طلباء کی رجسٹریشن خفیہ طوپر غیرمنظور شدہ کالج منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء پر پولیس نے شدید لاٹھی چارج کیاتھا۔ سردار پرمجیت سنگھ نے زور دیا کہ احتجاج کرنے والے طلباء پرطاقت کے استعمال کی بجائے اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیاجانا چاہیے تھا۔ انہوں نیتمام متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کریں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور تمام کشمیری طلبا کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button