مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت:سب سے غریب آبادی والی 5ریاستوں میں سے4میں بی جے پی برسراقتدار

نئی دلی27نومبر (کے ایم ایس ) بھارتی سرکاری تھنک ٹینک ”نیتی آیوگ“ نے ملک کی پہلی کثیر جہتی غربت انڈیکس رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے بعد بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت نشانہ پر آ گئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نیتی آیوگ کے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ پانچ ریاستیں غربت کے معاملے میں سر فہرست ہیںجن میں سے چار بی جے پی کی حکومت والی ریاستیں ہیں۔ کہیں بی جے پی کی واحد اکثریتی حکومت ہے تو کہیں ڈیڑھ دہائی پرانی مخلوط حکومت اقتدار میں ہیں۔ غریبوں کی آبادی کے لحاظ سے اتر پردیش کو ان میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے جہاں کے وزیر اعلیٰ بی جے پی کے یوگی آدیتیہ ناتھ ہیں۔نیتی آیوگ کے جاری کردہ انڈیکس کے مطابق بہار کی 51.91 فیصد آبادی غریب ہے۔ یہاں نتیش کمار کی قیادت میں بی جے پی اور جے ڈی یو اتحاد کی ڈیڑھ دہائی پرانی حکومت ہے۔ دسمبر 2019 سے پہلے بی جے پی کے زیر اقتدار جھارکھنڈ میں 42.16 فیصد آبادی غریب ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 37.79 فیصد آبادی غربت کی زندگی گزار رہی ہے۔سال 2011 کی مردم شماری کے مطابق یو پی کی آبادی 19.98 کروڑ ہے اور اس کی 37.79 فیصد یعنی 7.55 کروڑ آبادی غریب ہے۔ 2011 کی مردم شماری کے مطابق بہار کی آبادی 10.4 کروڑ ہے۔ اس کی آبادی کا تقریباً 52 فیصد یعنی 5.4 کروڑ آبادی غربت کی زندگی گزار رہی ہے۔انڈیکس میں مدھیہ پردیش 36.65 فیصدکیساتھ چوتھے مقام پر ہے جبکہ میگھالیہ (32.67 فیصد) پانچویں مقام پر ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھی 2003 سے بی جے پی کی حکومت ہے (دسمبر 2018 سے مارچ 2020 کو چھوڑ کر جب کانگریس اقتدار میں تھی) ۔ انڈیکس میں سی پی ایم کی حکومت والی کیرالہ میں 0.71 فیصد، بی جے پی کی حکومت والی گوا میں 3.76 فیصد، سکم میں 3.82 فیصد، تمل ناڈو میں 4.89 فیصد اور پنجاب میں 5.59 فیصد آبادی غربت کی زندگی گزار رہی ہے۔ یہ ریاستیں پورے ملک میں سب سے کم غریب آبادی والی ریاستوں میں شامل ہیں اور انڈیکس میں سب سے نیچے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button