بھارت

5 اگست 2019کو جموں و کشمیر کوغیر قانونی طورپرتقسیم کیاگیا :پی چدمبر م

بھارت میںپارلیمنٹ غیرفعال ہے، جمہوریت سانس لینے کے لئے ہانپ رہی ہے

نئی دہلی 08اگست(کے ایم ایس) بھارت ایک طرف ایک ہفتہ بعد اپنا 75واں یوم آزادی منانے کی تیاری کر رہا ہے تودوسری طرف کانگریس کے سینئر رہنما اور تجربہ کار سیاست دان پی چدمبرم نے کہا ہے کہ وہ اس نتیجے پر پہنچ رہے ہیں کہ بھارت میں پارلیمنٹ غیر فعال ہو چکی ہے اور جمہوریت کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔
پی چدمبرنے کہا کہ تقریبا تمام اداروں پر قابو پا لیا گیا، کمزور کیا گیا یا جھکڑلیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو گزشتہ ہفتے قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھرگے کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے طلب کیے جانے سے بچانے میںناکام رہے جب ایوان کا اجلاس جاری تھا۔ایک میڈیا انٹرویو میں چدمبرم نے کہاکہ 5اگست 2019کو جموں و کشمیر کو غیر قانونی طور پر تقسیم کیاگیا۔گزشتہ جمعرات کو پارلیمنٹ کے اوقات کار کے دوران ای ڈی کی طرف سے ملک ارجن کھرگے کو طلب کیے جانے کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ راجیہ سبھا کے لیے ایک افسوسناک دن تھا جب چیئرمین اپوزیشن لیڈر کو اس وقت طلب کیے جانے سے بچانے میں ناکام رہے جب ایوان کا اجلاس جاری تھا۔ .ہمارے ملک میں ایگزیکٹو برانچ نے اپوزیشن لیڈر کو اس وقت طلب کیا جب راجیہ سبھا کا اجلاس جاری تھا۔ کئی اپوزیشن لیڈروں کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحقیقات کے بارے میں چدمبرم نے کہاکہ ا داروں پر قابو پالیا گیا ہے یا ان پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ جمہوریت سانس لینے کے لیے ہانپ رہی ہے۔ ہمارے ہاں جمہوریت کا ڈھانچہ تو ہو سکتا ہے لیکن اندر سے اس ڈھانچے کو کھوکھلا کر دیا گیا ہے۔ چدمبرم نے کہا کہ وہ اس تکلیف دہ نتیجے پر پہنچ رہے ہیں کہ پارلیمنٹ غیر فعال ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ حکومتی بنچوں کو مکالمے، بحث اور مباحثے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button