بھارت

بھارت: ہریانہ میں ہندوتوا مسلح دہشت گرد گروپ کا نمازیوں پر حملہ، مسجد میں توڑ پھوڑ

 

806x378-hindu-mob-ransack-mosque-in-haryana-attack-muslims-offering-prayers-1665682391736چندی گڑھ10 اپریل(کے ایم ایس) بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک ہندوتوا مسلح گروپ نے نمازادا کرنے والے مسلمانوں پر حملہ کیا اور مسجد میںتوڑ پھوڑکی جس کے بعدعلاقے میںکشیدگی پھیل گئی۔
مسلح ہندو دہشت گردوں نے ریاست کے شہر سونی پت کے علاقے صندل کلاں میں اتوار کی شب اس وقت حملہ کر کے ایک درجن سے زائدنمازیوں کو زخمی کردیا اور مسجد میں توڑ پھوڑ کی جب مسلمان نماز ادا کر رہے تھے۔ مسلمانوں پر ہندو انتہاپسندوں کے حملے کی تصاویراورویڈیوزسوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ حملہ آور ہاتھوں میں تلواریں، خنجر اور بانس کی لاٹھیاں پکڑے آزاد گھومتے نظر آرہے ہیں۔زخمیوں کو سونی پت کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button