مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:آئے روز کشمیریوں کے قتل عام نے صورتحال میں بہتری کے بھارت کے دعوئوں کی قلعی کھول دی

اسلام آباد24 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال کی بہتری کے بھارت کے دعوے مقبوضہ علاقے میں آئے روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام سے بے نقاب ہور ہے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز فوجیوں کے ہاتھوں اوڑی اور شوپیان کے علاقوں میں چار کشمیری نوجوانوں کے قتل سے مقبوضہ علاقے کی صورتحال معمول پر آنے کے بھارتی حکومت کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے ۔مقبوضہ کشمیر میںصورتحال معمول پر آنے کے بھارتی دعوے ایک ظالمانہ مذاق کے سوا کچھ نہیں ہیں جن کا واحدمقصد عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے کیونکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوںنے 5اگست 2019کے بعد اب تک 428کشمیریوںکو شہید اور 2106کو زخمی کردیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت جموں وکشمیر کی صورتحال میں بہتری کے اپنے جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے کیئلے حقائق کو مسخ کرنے اور انہیں توڑ مروڑ کرپیش کرنے کوشش کر رہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت عالمی برادری کے سامنے ایک ایسی تصویر پیش کرنا چاہتا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں صورتحال میں بہتری آرہی ہے جبکہ بھارت کا یہ دعویٰ زمینی صورتحال کے بالکل برعکس ہے ۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میںپائیدار امن و سلامتی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button