مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرکو بھارتی رنگ میں رنگنے کے لئے199تعلیمی اداروں، سڑکوں کے نام تبدیل

سرینگر15اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی نمائندگی کرنے والی منوج سنہا کی انتظامیہ نے199 سکولوں، کالجوں اور سڑکوں کے نام تبدیل کرکے مسلم اکثریتی علاقے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروںکے ناموں پر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق دو سکولوں کا نام تبدیل کرکے ہلاک ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے نام پر رکھا گیا ہے، ایک کو انسپکٹر کے نام سے، آٹھ کوسب انسپکٹروں کے ناموں سے، چار کواسسٹنٹ سب انسپکٹروںکے ناموں سے، سات کوہیڈ کانسٹیبل کے ناموں سے، 21کو سلیکشن گریڈ کانسٹیبلوں کے ناموں سے،47کوکانسٹیبلوں کے ناموں سے اور 41 کوعلاقے میں ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہونے والے ایس پی اوز کے ناموں سے منصوب کیاگیا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کشمیری اداروں اور سڑکوں کو ہندو شخصیات کے ناموں سے منصوب کرنے کا مقصد جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے کو بھارتی رنگ میں رنگنا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button