مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں شہید ہونے والے مسلمان طالب علم نے دسویں کا امتحان فرسٹ ڈویژن سے پاس کیا

رانچی 22جون (کے ایم ایس)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں 10جون کو احتجاجی مظاہرے کے دوران ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے14سالہ مسلمان طالب علم مدثر عالم نے10ویں جماعت کا امتحان فرسٹ ڈویژن کے ساتھ پاس کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مدثر عالم ایک احتجاجی مظاہرے کا حصہ تھاجو بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں کی طرف سے پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖ کے بارے میںگستاخانہ بیانات کے خلاف کیاجارہا تھا۔ انہیں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مندر کے سامنے اس وقت گولی مار دی جب وہ اسلام کے حق میں نعرہ لگا رہے تھا۔ اسی دن ایک اور مسلمان نوجوان ساحل کو بھی شہیدکیا گیا۔21جون کو جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق مدثر عالم کی شہادت کے گیارہ دن بعدمسلمان طالب علم نے امتحانات میں 66.6فیصد نمبر حاصل کیے۔دس دن سے زائد گزرنے کے باوجود پولیس نے مسلمان نوجوانوں کے قاتلوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ متاثرین کے اہلخانہ کی مسلسل کوششوں کے باوجود پولیس نے ایف آئی آر بھی درج نہیں کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button