مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : پٹواریوں کی کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاج جاری

سرینگر 26 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پٹواریوں کی کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاج مسلسل جاری ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں پٹوار ایسوسی ایشن نے اپنے دیرینہ مطالبات کے حوالے سے قابض بھارتی انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف بدھ سے تین روزہ کا م چھوڑ ہڑتال کا کال دے رکھی ہے۔پٹواری اپنے مطالبات کے تعیں قابض بھارتی حکام کی بے حسی پر سخت برہم ہیں۔ آل جموں وکشمیر پٹوار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمجید کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعد مرتبہ اپنے مطالبات انتظامیہ کے سامنے رکھے لیکن وہ مطالبات کے حل کی صرف یقین دہانی کراتی رہی جبکہ عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔
جموں میں پٹواریوں نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے احاطے میں مظاہرہ کیا ۔انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے جن میں گریجویٹ پٹواریوں کے گریڈ اور تنخواہ میں اضافہ، پٹواریوں اور گرداوروں کی بروقت محکمانہ ترقی، پٹوار خانوں کے لیے رہائش اور پٹوار دفاتر چلانے کے لیے بنیادی سہولیات شامل ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button