APHC

بھارت جدوجہد آزادی، پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میںشہید کر رہا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

download (8)سرینگر 26 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کر رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض فوجی کشمیری نوجوانوں کو ان کے گھروں سے اٹھا کرکنٹرول لائن کے نزدیکی علاقوں میں لے جاتے ہیں اور انہیں جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کے بعد پاکستانی عسکریت پسند قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوںنے اسی مذموم مقصد کے تحت جمعرات کو بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔
ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوںمیں ماورائے عدالت شہید کرنا خونخوار بھارتی فوجیوں کا محبوب مشغلہ بن چکا ہے۔ قابض بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں گزشتہ 33 برسوں میں ہزاروں نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے جعلی مقابلوں میں بڑے پیمانے پر قتل کی کھلی چھٹی حاصل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ 2000 کا پتھری بل، 2010 کا مژھل، 2020 کا شوپیاں ، 2020 کا لاوے پورہ اور نومبر 2021 کا حیدر پورہ جعلی مقابلہ کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے بھارتی فوجیوں کے گھناﺅنے عمل کی واضح مثالیں ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے والے بھارتی فوجیوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے بجائے انعامات، تمغوں اور ترقیوں سے نوازا جاتا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ فوجی یہ وحشیانہ عمل فسطائی مودی کے احکامات پر کر رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کو مقتل میں تبدیل کر دیا ہے کیونکہ جنوری 1989 سے اب تک 96ہزار سے زائد کشمیری بھارتی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ہندوتوا حکومت بے گناہ کشمیریوں کو قتل کر کے کشمیری عوام میں خوف دہشت پھیلانا چاہتی ہے تاہم اسے یاد رکھنا چاہیے کہ وہ اپنے گھناو¿نے جرائم کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کم کرنے میں کامیاب نہیں ہو گی۔
ترجمان نے کہا کہ جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کا قتل اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کی نسل کشی کی پالیسی کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو بھارتی حارحیت سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button