مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کو بدنام کرنے کے بھارت کے مذموم پروپیگنڈے کا ایک اور ثبوت دماغی طور پر معذور پاکستانی شہری کو دہشت گرد کے طور پر پیش کررہا ہے

0اسلام آباد27 اگست (کے ایم ایس)بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستان کو بدنام کرنے کے مذموم پروپیگنڈے کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا ہے کیونکہ وہ ذہنی طور پر معذور ایک پاکستانی شہری کو دہشت گرد کے طور پر پیش کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے آزاد جموں وکشمیر کے علاقے کوٹلی کے گاو¿ں سبزکوٹ کے رہائشی اور ذہنی طور پر معذورتبارک حسین کو اتوار کے روز مقبوضہ جموںوکشمیر کے ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں نادانستہ طور پر کنٹرول لائن عبور کرنے پر گولی مار دی ۔ انہیں بعد میں زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔
انکی فتاری کے فوراً بعد بھارتی فوج اور میڈیا نے پاکستان کے خلاف اپنا پروپیگنڈا شروع کردیا کہ تبارک حسین ایک دہشت گرد ہے اور اسے پاکستانی حکام نے بھارتی فوجی چوکی پر حملہ کرنے کے لیے بھیجا تھا۔
تاہم تبارک حسین کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جن میں وہ ایک نارمل شخص نہیں لگ رہے ہیں ۔ ویڈیوز دیکھ کر ایک عام آدمی بھی اندازہ لگا سکتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔ ان میں سے کچھ ویڈیوز میں اسے رسیوں اور زنجیروں سے بندھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے تاکہ وہ گھر سے باہر نہ نکلے ۔ بھارتی حکام یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ تبارک حسین کو پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ایک کرنل نے بھارتی فوجی چوکی پر حملہ کرنے کے لیے 30 ہزار روپے کی معمولی رقم ادا کی تھی جو سراسر لغو اور بے بنیا دہے اور عالمی سطح پر پاکستان اور اس کی خفیہ ایجنسیوں کو بدنام کرنے کی بھارتی مذموم کوششوں کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے تبارک حسین کو 25 اپریل 2016 کو بھی غلطی سے کنٹرول لائن عبور کرنے پر گرفتار کیا تھا ۔ ا± س وقت انہیں 26ماہ تک بھارتی جیل میں رکھنے کے بعد اٹاری واہگہ سرحد سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button