مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے کشتواڑ سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا
جموں03 ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے ہفتے کے روزجموں خطے کے ضلع کشتواڑ سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے مذکورہ شخص کو جس کی شناخت عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے، ضلع کے علاقے چرگی دو سے گرفتار کیا ہے۔جموں میں پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں عبدالواحدکی غیر قانونی گرفتاری کو جواز فراہم کرنے کے لیے اسے ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیاہے۔