مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں”اینمی ایجنٹس آرڈیننس “ کا نفاذ باعث تشویش ہے، محبوبہ مفتی

mehmboba mufti

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ علاقے میں”اینمی ایجنٹس آرڈیننس “ کے نفاذ کے منصوبے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس حکام نے چند روز قبل علان کیا کہ وہ کشمیری جو تحریک آزادی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف اینمی ایجنٹس آرڈیننس کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس قانون کے تحت کسی کی کم از کم سزا پانچ برس قید ہے۔
محبوبہ مفتی نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عسکریت پسندوں کی مد د کے شبہ میں کسی کے خلاف اینمی آرڈیننس ایکٹ کا نفاذ انتہائی تشویشناک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ انصاف و قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ظالمانہ قوانین کا نفاذ آئین میں درج انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button