مقبوضہ جموں و کشمیر

نعیم خان کا سید علی گیلانی کوان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت

نئی دہلی28اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طورپرنظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمانعیم احمد خان نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قائد حریت سید علی گیلانی کوان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یکم ستمبر کو حیدر پورہ سرینگر کی طرف مارچ کریں۔
نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں شہید رہنما کی بے مثال قربانیوں اور کشمیریوں کی جدوجہدآزادی میں ان کے شاندار کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نڈر رہنما تھے جنہوں نے حق خودارادیت کے کاز کو بڑے یقین اور مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے سید علی گیلانی کی زندگی بھر کی جدوجہد تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھی جائے گی۔ نعیم خان نے کہاکہ ان کی جدوجہد اور قربانیاں درحقیقت ایک قابل فخر میراث ہے جو کشمیریوں کی آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت تحریک آزادی کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔شہید رہنما کے ساتھ اپنی طویل وابستگی کو یاد کرتے ہوئے حریت رہنما نے کہا کہ ہم نے ایک ساتھ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، قومی مقصد کو فروغ دینے کے لیے کئی سال تک مل کر کام کیا ،مضبوط وابستگی اورباہمی احترام کا رشتہ قائم کیا اور مشترکہ نظریے سے طاقت حاصل کی تاکہ قوم کو بھارتی تسلط سے نجات دلائی جاسکے۔ انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ سید علی گیلانی کی برسی پر عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حیدر پورہ کی طرف مارچ کریں۔نعیم خان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگ ان قومی ہیروز کو یاد کریں جو کشمیر کی آزادی کے لیے زندہ رہے اوراسی کے لئے اپنی جانیں نچھاورکیں۔انہوں نے علمائے کرام پر بھی زور دیا کہ وہ شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مساجد میں خصوصی دعائوںکا اہتمام کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button