مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری عوام بی جے پی کے امتیازی سلوک کیوجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں، کانگریس

congress-spokesperson-meem-afzal-dubs-bjp-as-symbol-of-terrorismسرینگر: نڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار کے پچھلے دس برس ناانصافی سے بھر پور رہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے قومی ترجمان میم افضل نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کمر توڑ مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کا جینا محال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت چند امیر تاجروں کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بن گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ میم افضل نے کہا کہ کشمیر کے لوگ امتیازی سلوک کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ حکومت چین کے معاملے پر بھی عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button