مقبوضہ جموں و کشمیر

پاک بھارت کرکٹ میچ :کشمیری طلباکو ٹی وی اور سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت

اسلام آباد28 اگست (کے ایم ایس) ایشیا کرکٹ کپ میں آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کا درمیان میچ ہو رہا ہے۔ بھارتی پولیس اور ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میچ کے دوران اور اس کے بعد بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور خود بھارت میں کشمیری طلباکی سوشل میڈیا پوسٹوں پر کڑی نظر رکھیں۔
یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ مودی حکومت جانتی ہے کہ کشمیریوں کے د ل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
مودی حکومت کی ہدایات پر آج مقبوضہ کشمیر میں اور بھارت کے کالجوں اور یونیورسٹی انتظامیہ نے کشمیری طلباءکو حکم دیا ہے کہ وہ آج کا بھارت پاکستان ایشیا کپ میچ گروپوں کی شکل میں دیکھنے سے دور رہیں خلاف ورزی کی صورتحال میں 5000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت کھیلوں کی تقریب کے دوران پاکستان کے حق میں نعرہ تک نہیں سننا چاہتی۔
ایک نوٹس میں طلباءسے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مختص کمروں میں رہیں اور میچ کے دوران ٹی وی اسکرینوں سے دور رہیں۔
پچھلے برس اکتوبر میں مقبوضہ کشمیرکے بہت سے طلباءکو سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں ہندتوا غنڈوں کی طرف سے تشدد کا شکا ر ہونا پڑا تھا جب پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button