مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے گناہ شہریوں کے قتل کے خلاف آزادکشمیر میں احتجاجی مظاہرہ

01مظفر آباد 23 نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جعلی مقابلوں میں بے گناہ شہریوں کے قتل اوراندھا دھند گرفتاریوں کے خلاف آج آزادجموںوکشمیر میں وادی جہلم کے علاقے ہٹیاں بالامیں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلندکرتے ہوئے مقبوضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی طرف سے جاری ظلم وبربریت کو فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ جموںو کشمیر میں جعلی مقابلوں کی غیر جانبدار انہ تحقیقات کروائے۔ انہوں نے کہاکہ قابض بھارتی فوج نے شوپیان، پتھری بل اورمژھل سمیت درجنوں جعلی مقابلوں میں سینکڑوں نہتے کشمیریوں کو شہید کیاہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اپناکردار ادا کریں اور بھارت کو نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے سے روکیں۔ مقررین نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ، یورپی یونین اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اورماورائے عدالت قتل کے واقعات کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق، حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردا رادا کریں۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، شوکت جاوید میر، ذیشان حیدر، مولانا الطاف صدیقی، ایڈووکیٹ ظفر اقبال مغل، قاضی ذوالفقار علی، فیصل گیلانی،جاوید مغل، عثمان علی ہاشم سمیت سول سوسائٹی کے ارکان، وکلاءاورطلباءکی کثیر تعداد نے مظاہرے میں شرکت کی۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن انتو نے بھی سرینگر سے مظاہرین سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button