مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں و کشمیر: بھارتی انتظامیہ نے ووٹر فہرستوں پرنظر ثانی شروع کر دی
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے ووٹرفہرستوں پر نظر ثانی شروع کر دی ہے۔ مقامی سیاسی جماعتوں کا کہناہے کہ اس اقدام کا مقصد آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل ہندو توا جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کو فائدہ پہنچانا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا عمل 25 جون کو شروع ہوا جو 24 جولائی تک جاری رہے گا۔
مقبوضہ علاقے کی مقامی سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی وغیرہ نے کہا ہے کہ یہ مشق متعصبانہ ہے جسکا اصل مقصد انتخابی نتائج کو متاثر کرنا ہے۔