پاکستانسکھ

”یونائیٹڈ سکھس“ کی طرف سے پاکستان کے سیلاب زدگان میں امدادی سامان کی تقسیم

نئی دہلی 31 اگست (کے ایم ایس) اقوام متحدہ سے منسلک غیر سرکاری ادارہ” یونائیٹڈ سکھس“ پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان پہنچارہا ہے۔ یہ تنظیم نیویارک کے سکھوں کے ایک گروپ نے 1999 میں قائم کی ہے۔
یونائیٹڈ سکھ کے مقامی سکھ رضاکاروں نے تنظیم کے پاکستان میں نمائندے یردیال سنگھ کی قیادت میں ضلع چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور انہیں خوراک، پانی اور دیگر فوری سامان فراہم کرنے کے لیے ایک کیمپ قائم کیا ہے۔
خیبرپختونخوا ہ اسمبلی کے رکن روی کمار نے نوشہرہ کا دورہ کیا اور مقامی خاندانوں سے ملاقات کی اور یونائیٹڈ سکھس کی امدادی سرگرمیوں میں تعاون کی کوششوں کو سراہا۔یونائیٹڈ سکھس کے ایک اور رضاکار ساگرجیت سنگھ، جو پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رکن ہیں، نے بتایا کہ مسلسل سیلاب نے شکار پور سنگھ میں گرودوارہ کی چھت گرادی ہے جس سے کئی لوگوں کی جانیں چلی گئیں اور پوری عمارت تباہ ہوگئی۔
یونائیٹڈ سکھس نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے لگائے گئے میڈیکل کیمپوں کے لیے طبی سامان کی عالمی اپیل جاری کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button